بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

مغرب سے جوہری معاہدے نے ہمیں قید کر دیا : ایرانی عالم دین

datetime 9  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی) تہران کے ایک سرکردہ عالم دین علامہ آیت اللہ کاظم صدیقی نے مغربی ملکوں کے ساتھ طے پائے سمجھوتے پر سخت تنقید کی ہے اورکہاہے کہ اس معاہدے نے ایرانی قوم کو ‘قید کر کے رکھ دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق خطاب میں ایرانی عالم دین نے کہا کہ مغرب سے معاہدہ کرنے کا ایرانی قوم کو کیا فائدہ ہوا۔ ہم اب بھی معاشی طور پر آزاد نہیں جب کہ دشمن کو ہر طرح کی آزادی حاصل ہے۔

ادھر ایک دوسرے عالم دین اور گارڈین کونسل کے رکن حج الاسلام غلام رضا مصباحی نے ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کے حوالے سے یورپی ممالک کی طرف سے شرائط پر سخت مایوسی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کو معلوم ہونا چاہیے کہ وہ ہمیں دھوکہ نہیں دے سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور یورپ میں تجارتی لین دین کا میکنزم انسٹکس اور اس کے بدلے میں ہماری حکومت کی طرف سے عالمی مالیاتی گروپ(ایف اے ٹی ایف ) تشکیل دینا ایک دھوکہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جوہری سمجھوتے سے ایران کے نکل جانے کیبعد یورپپی ممالک نے وعدہ کیا کہ وہ ایران کو 12 تجارتی سہولیات دیں گے مگر اس حوالے سے وہ ابھی تک کوئی عملی قدم نہیں اٹھا سکے ہیں۔ ان میں سے کسی ایک نکتے پر بھی عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ملک میں جاری کرپشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے علامہ مصباحی صدیقی کا کہنا تھا کہ ایران میں بد انتظامی اور امانت میں خیانت معیشت کی تباہی کا ایک اہم سبب ہے۔ بدعنوانی کے باعث عوام غریب ہو چکے ہیں۔ ان کے پاس گوشت خرید کرنے اور بچوں کو مناسب خوراک دینے کے لیے پیسے نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…