بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

بھارت پر تاحال جنگی جنون سوار، روس سے انتہائی خطرناک ہتھیارلیز پر لینے کا معاہدہ کر لیا،معاہدے کی مالیت 3 ارب ڈالر 

datetime 8  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آن لائن)پاکستان سے جنگی اور سفارتی محاذ پر شکست کھانے کے بعد سے ہی بھارت پر جنگی جنون سوارہے اور اپنے جنگی جنون کے ہاتھوں مجبور ہو کر بھارت نے روس سے ایٹمی آبدوز لیز پرلینے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے روس کے ساتھ ایٹمی آبدوز 10 سال کے لیے لیز پر لینے کا معاہدہ کیا ہے ۔

بھارتی فوج کے ذرائع کے مطابق گذشتہ کئی ماہ سے جاری مذاکرات کے بعد بھارت اور روس نے ایٹمی آبدوز کی لیز کے معاہدے پر دستخط کر دئیے ہیں۔اس معاہدے کی مالیت 3 ارب ڈالر ہے ۔ روس بھارتی بحریہ کو 2025 تک اکولا کلاس آبدوز، جس کا نام چکرا سوم ہے ، فراہم کرے گا۔ یہ تیسری روسی آبدوز ہو گی جو بھارتی بحریہ کی جانب سے لیز پر لی جائے گی۔علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر دفاع نرملا ستھارمن نے فوج میں اصلاحات کے پہلے مرحلے کی منظوری دے دی ہے ۔جس کے تحت آرمی ہیڈ کوارٹرز سے 229 آفیسرز کی دوسری جگہ تقرری کی جائے گی، ڈپٹی چیف فار ملٹری آپریشنز اینڈ اسٹریٹجک منصوبہ بندی کا نیا عہدہ بنایا جائے گا جبکہ انسانی حقوق کی صورتحال کے جائزے کے لیے ایک نیا ونگ بھی تشکیل دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ اصلاحات 12 آزادانہ ریسرچ اسٹڈیز کے بعد منظور کی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ رواں ہفتے پاک بحریہ نے سمندری زون میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگا لیا تھا۔پاک بحریہ نے بھارتی آبدوزکا سراغ لگا کر پاکستان کی سمندری حدود میں داخل ہونے سے روک دیا اور بھارتی آبدوز کی موجودگی کو خفیہ رکھنے کی ہرکوشش کو ناکام بنا دیا جس سے بھارت کو سمندری محاذ پر بھی شکست کا سامنا ہوا تھا۔ اس سے قبل پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے دو طیارے مار گرائے تھے جس سے بھارت کو فضائی محاذ پر شکست ہوئی۔ پاکستان نے فضائی حدود میں داخل ہونے پر پاک فوج کی زیر حراست آنے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کی غیر مشروط رہائی کا اعلان کیا تھا جس پر پاکستان کو عالمی سطح پر خوب پذیرائی ملی ، پاکستان کو ملنے والی اس پذیرائی کے بعد بھارت کو سفارتی سطح پر بھی شکست ہوئی جس کے بعد بھارت پر مزید جنگی جنون اور بدلہ لینے کا جنون سوار ہو گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…