برسلز(این این آئی)یورپی یونین کی تمام28ریاستوں سمیت کل 36 ممالک نے سعودی حکومت پر زور دیا ہے کہ ملک میں قید انسانی حقوق کے کارکنوں کو رہا کیا جائے اور صحافی جمال خاشقجی کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں اقوام متحدہ کے ساتھ تعاون کیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنیوا میں ہیومن رائٹس
کونسل میں یہ پیش رفت گزشتہ روز ہوئی۔ انسانی حقوق کے کارکن الزام عائد کرتے ہیں سعودی عرب میں قید خواتین کارکنان کو جیلوں میں بجلی کے جھٹکے دئیے جاتے ہیں، اور اس کے علاوہ تشدد کے دیگر طریقہ ہائے کار بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ سعودی حکومت کی جانب سے اس پوری پیش رفت پر فی الحال کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا ہے۔