بھارتی پائلٹ کے توہین آمیز استقبال پر دبائو کے شکار مودی کی قلا بازیاں،ابھی نندن کا باوقار اور روایتی استقبال نہ کرنے پرکڑی تنقید کا سامنا

2  مارچ‬‮  2019

نئی دہلی(این این آئی) وزیراعظم نریندرا مودی پاکستان سے رہا ہونے والے پائلٹ کو بھارت میں روایتی فوجی پروٹوکول نہ دینے پر عوامی دبائوکو کم کرنے کے لیے ابھی نندن کی تعریفوں میں زمین و آسمان کی قلابیں ملانے لگے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نریندرا مودی نے ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ابھی نندن کے لفظی معنی خوش آمدید کے ہیں ۔

لیکن اب بھارتی پائلٹ نے اپنے نام کے معنی ہی تبدیل کر کے رکھ دیئے ۔بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن پاک فضائیہ کے جوابی کارروائی میں اپنا طیارہ تباہ ہونے کے بعد پیراشوٹ کے ذریعے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوسکے تھے تاہم وہ پاک فوج کی نگاہوں سے خود کو بچا نہ سکے اور گرفتار ہوگئے، پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت انہیں گزشتہ رات واہگہ بارڈر کے راستے بھارت بھیج دیا۔واہگہ بارڈ پر ونگ کمانڈر جیسے ہی اپنی سرزمین پر پہنچے تو ان کے استقبال کے لیے آئے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے فوجی روایات کے برعکس اپنے ونگ کمانڈر کو سیلوٹ تک نہیں کیا اور نہ پھول نچھاور کیے گئے بلکہ انہیں جلد بازی میں قیدیوں کی طرح اپنے ہمراہ نامعلوم مقام پر لے گئے۔واہگہ بارڈر پر ابھی نندن کے ساتھ نامناسب روئیے پر مودی سرکار جو پہلے ہی دبائوکا شکار تھے دہری تنقید کا نشانہ بن گئے اور بوکھلاہٹ میں بے معنی گفتگو کرتے ہوئے کہنے لگے کہ بھارتی قوم میں اتنی طاقت ہے کہ وہ لغت میں درج الفاظ کے معنی تک تبدیل کرسکتے ہیں جیسے اب ابھی نندن کے معنی تبدیل ہوگئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…