لندن(این این آئی)برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ آئندہ دو روز کے دوران یمن میں متحارب فریقین کے نمائندوں سے ملاقات کر کے سویڈن معاہدے پر فوری عمل درآمد کے لیے زور دیں گے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی سفارتی ذریعے نے یہ بات بتاتے ہوئے کہا کہ ایسا معلوم ہو رہا ہے کہ معاہدے کو بچانے کا یہ
آخری موقع ہے۔واضح رہے کہ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس نے باغیوں کی قیادت کو الحدیدہ میں نئی صف بندی کے پہلے مرحلے پر عمل درامد پر قائل کرنے کے واسطے تین روز گزارے تاہم کوئی نتیجہ برآمد نہ ہو سکا۔ اس کے بعد گریفتھس جمعرات کے روز صنعاء سے روانہ ہو گئے۔