اسلام آباد (این این آئی)امریکی اخبارات نے بھارتی پائلٹ کو رہا کر نےکے اقدام پر پاکستان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے اور اسے سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی قرار دیدیا۔نیویارک ٹائمزکی رپورٹ کے مطابق پاک بھارت کشیدہ صورت حال میں ہرلحاظ سے پاکستان کا پلڑا بھاری رہا،وزیراعظم عمران خان نے سمجھداری کا مظاہرہ کیا۔
بھارت کے برعکس پاکستان نے جو کیا وہ دنیا کو دکھایا۔گرفتارپائلٹ کی رہائی سے بھارت کیلئے ذلت آمیز قصے میں کمی آگئی۔واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ پاکستان کیساتھ بحران میں مودی کی نظریں الیکشن پر ہیں،قومی سلامتی کا مسئلہ غالب آنے سے مودی کی الیکشن مہم بہتر ہوگئی۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انٹونیو گوئٹرس نے بھی بھارتی پائلٹ کی رہائی کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان پرمثبت اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا۔