نئی دہلی ( آن لائن) بی جے پی کے سابق رہنما پون کلیان نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی گھناؤنی سازش کا بھانڈا پھوڑ دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹالی ووڈ اداکار اور صدر جناسینا پارٹی پون کلیان نے انتخابی مہم کے دوران جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ مجھے دو سال قبل بتایا گیا تھا کہ 2019ء کے انتخابات سے قبل ایک جنگ ہو گی۔ ا نہوں نے کہا کہ
بھارت میں رہنے والے مسلمانوں کو کہا کہ انہیں بھارت سے محبت ثابت کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔مسلمان ہمارے دِلوں میں رہتے ہیں۔پون کلیان نے کہا کہ بھارت نے اظہر الدین کو بھارتی کرکٹ ٹیم کا کپتان بنایا جبکہ عبدالکلام کو بھارت کا صدر بنایا۔پون کلیان نے صرف ووٹ بنک میں اضافے کے لیے مسلمانوں کو استعمال کرنے کی مخالفت کی۔