جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب، امریکا اور اسرائیل کو تباہ کردیں گے،ایرانی پاسداران انقلاب نے انتہائی اقدام کی دھمکی دے دی

datetime 1  مارچ‬‮  2019 |

تہران (این این آئی)ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے سینئر ڈپٹی چیف بریگیڈئر جنرل حسین سلامی نے سعودی عرب، امریکا اور اسرائیل کو تباہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک کبھی شکست تسلیم نہیں کرے گا۔

ہم دشمن کے خلاف ایک جگہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر لڑیں گے۔ ہماری جنگ مقامی نہیں۔ ہم عالمی طاقتوں کو شکست فاش دینا چاہتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاسداران انقلاب کے سینئر ڈپٹی چیف بریگیڈئر جنرل حسین سلامی نے ان خیالات کا اظہار ایک تقریر میں کیا،بریگیڈیئر جنرل سلامی نے مزید کہا کہ ہم نے جنگ کے لئے کمر کس لی ہے۔ ہم دشمنوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ انہیں کسی قیمت پر نہیں چھوڑا جائیگا۔ سعودی حکومت جان لے، کہ وہ زیادہ دیر قائم نہیں رہ سکے گی۔انہوں نے کہاکہ امریکا کی پریشانی کے بعد دنیا میں اس کا سپر پاور ہونے کا دعوی مشکوک ہو گیاہے۔ امریکا کو بھی شکست ہو چکی ہے۔اسرائیل نفیساتی جنگی حربوں کے ذریعے اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے۔ بریگیڈیئر جنرل حسن سلامی نے اپنی تقریر کے مخاطب دستوں پر زور دیا کہ ’’وہ آگے بڑھیں کیونکہ ہمارے دشمن بے دست وپا ہو کر تتر بتر ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ہم دشمن کے خلاف ایک جگہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر لڑیں گے۔ ہماری جنگ مقامی نہیں۔ ہم عالمی طاقتوں کو شکست فاش دینا چاہتے ہیں۔ ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب کے سینئر ڈپٹی چیف بریگیڈئر جنرل حسین سلامی نے سعودی عرب، امریکا اور اسرائیل کو تباہ کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک کبھی شکست تسلیم نہیں کرے گا۔ ہم دشمن کے خلاف ایک جگہ نہیں بلکہ عالمی سطح پر لڑیں گے۔ ہماری جنگ مقامی نہیں۔ ہم عالمی طاقتوں کو شکست فاش دینا چاہتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…