پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی شہری سے شادی کرنے والی 14سال سے مقیم پاکستانی خاتون کو بھارت چھوڑنے کا حکم

datetime 1  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں گزشتہ 14سال سے مقیم پاکستانی خاتون کو دہلی ہائی کورٹ نے ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ دو ہفتے کے اندرملک چھوڑ دیں،اس سے قبل بھارت کی مرکزی حکومت نے ہندوستانی شہری سے شادی کرنیوالی پاکستانی خاتون کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا

تاہم خاتون نے بھارتی حکومت کے فیصلے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا،بھارتی ٹی وی کے مطابق دہلی ہائی کورٹ کے جج وبھوبکرونے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے پاکستانی خاتون سے کہاکہ آپ نے بھارت کی شہریت حاصل کرنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا،آپ کوئی بھی ایسا حق ثابت نہیں کرسکیں جس سے آپ یہاں رہ سکیں،جس کے بعد عدالت نے خاتون کو بھارت چھوڑنے کے لیے دوہفتے کا وقت دیتے ہوئے مقدمہ نمٹا دیا ،معاملہ کی سماعت کے دوران عدالت کے سامنے رکھے ثبوتوں میں خاتون نے کہاکہ اس کے پاس 2020تک بھارت میں رہنے کا ویزہ ہے تاہم بھارتی وزارت داخلہ نے ان کی مخالفت کی اورکہاکہ خاتون نے بھارتی شہریت کے لیے درخواست نہیں دی،خاتون 2005میں بھارت آئیں اور بھارتی شہری سے شادی کی جس سے ان ان کے دوبچے بھی ہیں جن میں سے ایک کی عمر گیارہ برس اورایک کی عمرپانچ سال ہے۔ بھارت میں گزشتہ 14سال سے مقیم پاکستانی خاتون کو دہلی ہائی کورٹ نے ملک چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ دو ہفتے کے اندرملک چھوڑ دیں،اس سے قبل بھارت کی مرکزی حکومت نے ہندوستانی شہری سے شادی کرنیوالی پاکستانی خاتون کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا تاہم خاتون نے بھارتی حکومت کے فیصلے کے خلاف دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…