جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

حمزہ بن لادن کی گرفتاری کے لیے امریکا نے کتنے لاکھ ڈالرانعام مقرر کردیا، تفصیلات سامنے آگئیں

datetime 1  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی )امریکی حکام نے القاعدہ کے بانی سربراہ اسامہ بن لادن کے بیٹے حمزہ بن لادن کی گرفتاری میں معلومات فراہم کرنے پر ایک ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکا کو خدشہ ہے کہ حمزہ بن لادن القاعدہ کی قیادت اپنے ہاتھ میں لے سکتا ہے کیونکہ تنظیم میں اسے ولی عہد الجھاد کا لقب دیا گیا ہے۔حمزہ بن لادن کے مصدقہ ٹھکانے کے بارے میں کوئی اطلاعات نہیں۔

تاہم اس کی پاکستان ، افغانستان یا ایران میں جبری نظر بندی کا امکان ظاہر کیا جاتا ہے۔مئی2017ء کو امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے ایک سابق افسر نے امکان ظاہر کیا تھا کہ حمزہ کو القاعدہ کی قیادت سونپی جاسکتی ہے اور وہ اپنے والد کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے۔القاعدہ کے ایک سابق عہدیدار علی سوفان نے ایک امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ 28 سالہ حمزہ بن لادن تنظیم میں پائے جانے والے اختلافات دور کرنے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ القاعدہ کے جنگجوؤں کے ہاں بن لادن کے صاحبزادے کوقدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امریکا نے حمزہ کو بھی اس کے والد کی طرح اس وقت عالمی دہشت گردوں میں شامل کردیا تھاجب وہ ابھی بچہ تھا۔ایف بی آئی کے سابق عہدیدار نے کہا کہ القاعدہ عناصر حمزہ کی کم سنی سے فائدہ اٹھا کر القاعدہ کی کارروائیوں کی ترویج، تنظیم کی حمایت اور نئے جنگجوؤں کی بھرتیوں کی کوشش کررہے ہیں۔علی سووفان کاکہنا تھا کہ حمزہ بن لادن کو تنظیم میں اہم ذمہ داری اس کی اپنے والد کے ساتھ وفاداری اور اسامہ بن لادن کے وضع کردہ اصولوں کی پاسداری کی بدولت سونپی جاسکتی ہے۔ حمزہ اپنے صوتی پیغامات میں اپنے والد ہی کی طرح کا انداز بیان استعمال کر چکے ہیں۔اب تک حمزہ بن لادن کے6 ریکارڈڈ بیانات سامنے آئے ہیں جن میں وہ اپنے والد کے قتل پرمغرب سے بدلہ لینے پر زور دیتا رہا ہے۔ اس نے لندن، پیرس اور ماسکو میں حملوں کی بھی ترغیب دی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…