تہران (این این آئی)ایرانی صدر صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ اگر ہماری وزارتِ خارجہ کچھ کر رہی ہے، تو وہ ایسا عوام کی مرضی اور ان کی نمائندگی کرتے ہوئے کر رہی ہے۔ حکومت کا انتخاب عمومی طور پر عوام ہی کرتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹی وی پر اپنے خطاب میں ایرانی صد رحسن روحانی نے کہاکہ شام کے صدر بشارالاسد نے ایرانی وزارت خارجہ کا واضح الفاظ میں شکریہ ادا کیا ہے کہ اس نے شام میں خانہ جنگی کے دوران صدر بشارالاسد کی مدد کی۔