نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندرامودی نے بھارتی فضائیہ کے پاکستان میں حملے کے دعوؤں پر ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ وہ قوم کو یقین دلاتے ہیں ان کا ملک مکمل طورپر محفوظ ہے،قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے،بھارتی ٹی وی کے مطابق راجھستان میں سابق بھارتی فوجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے کہاکہ پاکستان میں جا کر حملہ کرنیوالی بھارتی فضائیہ کو سیلوٹ پیش کرتا ہوں،اپنے خطاب میں انہوں نے کہاکہ میں قوم کو یقین دلاتا ہوں وہ محفوظ ہیں،میرے نزدیک ملک سے بڑھ کر کچھ اہم نہیں ہے،مودی نے کہاکہ
آپ کے ایک ووٹ کی بدولت حکومت مشکل فیصلے کرسکے گی ،آپ کے ایک ووٹ نے 2014کے انتخابات میں بھی حکومت کو مضبوط بنایا تھا،پوری دنیا نے آج دیکھ لیا کہ بھارت کتنا طاقتور ہے، انہوں نے کہاکہ انہو ں نے 2014کے انتخابات میں کامیابی کے بعد جیسے ہی اپنا دفتر سنبھالا تب سے لیکر آج تک ملک کے دفاع کی خاطر دن رات ایک کیا ہوا ہے ،اس ملک کو کبھی شکست نہیں ہونے دوں گا۔2014میں بھی کہاتھا اورآج بھی کہتا ہوں کہ مجھے اس ملک کی مٹی کی قسم میں بھارت نہیں مٹنے دوں گا،میں بھارت نہیں رکنے دوں گا،میں بھارت نہیں جھکنے دوں گا۔