جنیوا (این این آئی)اقوام متحدہ کے سربراہ اورانسانی حقوق کمشنرمشیل باچیلٹ نے دنیا میں غربت کے خاتمے کی کوششوں میں ہونے والی کامیابی سراہتے ہوئے درخواست کی ہے کہ نسل پرستی، غیر ملکیوں سے نفرت اور عدم برداشت کے خاتمے کے لیے کوششیں کی جانا چاہئیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کا چالیسواں اجلاس شروع ہو گیا ۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری
جنرل انٹونیو گوٹیرش اور انسانی حقوق کی کمشنر میشل باچیلٹ نے اس موقع پر اپنی تقریروں میں درخواست کی کہ نسل پرستی، غیر ملکیوں سے نفرت اور عدم برداشت کے خاتمے کے لیے کوششیں کی جانا چاہئیں۔ گوٹیرش نے ساتھ ہی خبردار کیا کہ دنیا کے متعدد ممالک میں انسانی حقوق بری طرح پامال کیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی گوٹیرش اور باچیلٹ نے دنیا میں غربت کے خاتمے کی کوششوں میں ہونے والی کامیابی کو بھی سراہا۔