برسلز(این این آئی)یورپی یونین کی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کی تاریخ میں توسیع کی بات کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ٹسک نے عرب لیگ اور یورپی یونین کے ایک مشترکہ سربراہی اجلاس کے موقع پر کہا کہ بریگزٹ کے عمل میں تھوڑا سا التواء موجودہ حالات میں ایک مناسب حل ہو گا۔
ٹسک کے بقول برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مے کو امید ہے کہ وہ یوں موجودہ صورتحال سے سرخرو ہو کر نکلنے میں کامیاب جائیں گی۔ برطانیہ کو 29 مارچ تک یورپی یونین سے الگ ہو جانا ہے۔ ٹسک کے مطابق انتیس مارچ کی تاریخ جتنی قریب آتی جائے گی، بریگزٹ کے لیے طے شدہ وقت میں توسیع کا امکان اتنا ہی بڑھتا جائے گا۔