پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

سوڈان میں عوامی مظاہروں کی روک تھام کے لیے نئے صدارتی احکامات جاری

datetime 26  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خرطوم(این این آئی)سوڈان کے صدر عمرالبشیر نے ملک میں ہنگامی حالت کے نفاذ کے بعد چارنئے احکامات جاری کردیئے جن میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو وسیع اختیارات دیے گئے ہیں۔عر ب ٹی وی کے مطابق نئے جاری کردہ احکامات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔ان احکامات کے تحت ملک میں شہریوں کے جلسے جلوسوں، ریلیوں

مظاہروں، اجتماعات، ہڑتالوں اور پبلک مقامات کو بند کرنیپر پابندی عاید کی گئی ہے۔غیرملکی کرنسی میں لین دین، بنکوں سے رقوم نکالنے کی حد مقررکرنے کے بندرگاہوں اور دیگر گذرگاہوں سے نقدی اور سونا لے جانے کے حوالے سے بھی نئے اور سخت ضوابط وضع کرنے کے ساتھ ساتھ ایندھن اور حکومتی سبسڈی والے سامان کو ذخیرہ کرنے پر بھی پابندی عاید کی گئی ہے۔ان تمام احکامات کا فوری طورپر نفاذ ہوگیا ہے اور ایمرجنسی کے خاتمے تک یہ احکامات نافذ العمل رہیں گے۔ ایمرجنسی آرڈ نمبرایک مجریہ 2019ء میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو وسیع اختیارات سونپے گئے ۔ اس کے علاوہ انہیں مکمل قانونی تحفظ دیا جائے گا۔ پولیس کو کسی بھی مکان میں داخل ہونے ، تلاشی لینے اور کسی بھی شخص سے پوچھ تاچھ کی اجازت ہوگی۔املاک اور عمارتوں پر پولیس کو نظر رکھنے کی اجازت ہوگی۔خلاف قانون املاک، دکنیں اور مشکوک سامان کو قبضے میں لینے اور ان کے خلاف عدالتوں میں مقدمات چلانے کی اجازت ہوگی۔تنظیم سازی، اس کی نقل وحرکت، مواصلاتی آلات کے استعمال اور اس طرح کے کسی بھی اقدام پر پابندی عاید کی گئی ہے۔ایمرجنسی سے منسلک کسی بھی جرم میں ملوث شخص کو فوری گرفتار کرلیا جائیگا۔نئے ہنگامی اقدامات میں پراسیکیوٹر جنرل کو قانونی تحفظ ختم کرنے کے حوالے سے رپورٹ تیار کرنے کا اختیار ہوگا۔ایمرجنسی قانون نمبر2 مجریہ 2019ء میں عوام الناس کے اجتماعات،جلسے جلوسوں اور غیر مجاز مظاہروں پر پابندی ہوگی۔ سڑکیں اور پبلک مقامات بند کرنے، ٹرانسپورٹ اور دیگر وسائل کے غلط استعمال کی سختی سے ممانعت کی گئی ہے۔ پولیس کو شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کی اجازت ہوگی۔ایمرجنسی آرڈر نمبر دو میں ملک اور عوام کے مفادات

کو نقصان پہنچانے یا حکومت کی بدنامی کا موجب بننے والی خبروں کی اشاعت پر پابندی ہوگی۔ نفرت، تعصب اورفرقہ پھیلانے کے والے لٹریچر پرپابندی عاید ہوگی۔مذکورہ تمام احکامات کی خلاف ورزی کا مرتکب، ان قوانین کے خلاف عوام کو اکسانے، مزاحمت یا کوئی دوسرا راستہ اختیار کرنے والے شخص کو کڑی سزا دی جائے گی۔ ہنگامی قوانین کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف عدالت میں مقدمہ چلایا جائے گا۔

اور الزامات پر انہیں10 سال تک قید کی سزا دی جائے گی۔ایمرجنسی قانون نمبر 3 مجریہ 2019ء میں غیرملکی کرنسیوں میں لین دین پر پابندی کے ساتھ رقوم کی بیرون ملک منتقلی کے ضوابط بھی سخت کردیئے گئے ہیں۔کوئی بھی شخص بری، بحری یا فضائی گذرگاہ کے راستے زیادہ سے زیادہ 3 ہزار امریکی ڈالر کیمساوی رقم لے جانے

کا مجاز ہوگا۔اسی طرح کوئی بھی مسافر سوڈان سے باہر جاتے ہوئے اپنے ساتھ 150 گرام سونا لے جاسکے گا۔ منی لانڈرنگ یا رقوم کی کسی دوسرے غیرقانونی ذریعے سے بیرون ملک منتقلی پر 10 سال تک قید کی سزا ہوگی۔ہنگامی حالات کے دوران کسی شخص کو ایندھن بالخصوص گیسولین، پٹرول، گیس اور فرنس آئل کو ذخیرہ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…