واشنگٹن (آن لائن)سفارتی آداب کا خیال نہ غیر ملکی مہمانوں کی پرواہ، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چینی وفد کے سامنے اپنے ہی وزیر تجارت سے الجھ پڑے۔ امریکی وزیر تجارت نے صدر کی بات کی تصحیح کی جس کا ٹرمپ بُرا مان گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے ہی وزیر تجارت سے الجھ پڑے۔ چینی وفد کے سامنے امریکی صدر نے سفارتی آداب کو ملحوظ رکھا نہ غیر ملکی مہمانوں کی پرواہ کی اور
وزیر تجارت سے بحث میں الجھ پڑے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں مفاہمتی بادداشتوں کے خلاف ہوں۔ مجھے ایم او یو پسند نہیں کیونکہ ان کی کوئی قانونی اہمیت نہیں ہوتی ۔ جس پر امریکی وزیر تجارت رابرٹ نے تصحیح کرنے کی کوشش کی کہ جناب صدر ایم او یو دو فریقین کے درمیان قابل پابندی معاہدہ ہوتا ہے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ بات ناگوار گزری اور اپنے ہی وزیر تجارت کے ساتھ چینی وفد کے سامنے ہی بحث میں الجھ پڑے۔