جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

آئس برگ کا ٹکڑا جلد انٹارکٹیک سے الگ ہوجائیگا،ناسا کاہولناک انکشاف،حجم 660مربع میل ہے

datetime 25  فروری‬‮  2019 |

واشنگٹن(این این آئی)امریکی خلائی تحقیقی ادارے ناسا نے اپنے ایک خلائی جہاز کے ذریعے اتاری جانے والی تصاویر کو دیکھ کر ہولناک انکشاف کیا ہے کہ آئس برگ کا بڑا ٹکڑا جلد انٹارکٹیک کی برفیلی پرت سے الگ ہوجائیگا او ریہ ٹکڑا سائز میں مین ہٹن کے علاقے سے 30گنا بڑا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق پیمائش کی بات کی جائے تو اس ٹکڑا کا کل حجم 660مربع میل ہے۔ اتاری جانے والی تصاویر سے انٹارکٹیک کی برفیلی پرت میں پڑنے والی دراڑ نمایاں طور پر نظر آنے لگی ہے اور

یہی تشویش کی بات ہے۔ برسہا برس تک بڑی پرت سے مضبوطی کے ساتھ جڑے رہنے والے اس ٹکڑے کی علیحدگی جلد ممکن ہوسکتی ہے مگر یہ کہنا مشکل ہے کہ جب ایسا ہوگا تو بڑی پرت پر اس کے کیا اثرات مرتب ہونگے۔ خلائی جہازوں سے یہ تصاویر جنوری میں اتاری گئی تھیں۔ جس میں صاف نظر آرہا ہے کہ اس کا شمالی ٹکڑا کسی وقت بھی الگ ہوسکتا ہے۔ سائنسدانوں کا کہناتھا کہ یہ دراڑ 1986میں پڑنا شروع ہوئی تھی مگر اب اتنی واضح ہوگئی ہے کہ کسی وقت بھی یہ بالکل الگ ہوسکتی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…