انقرہ(این این آئی)ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے مصری حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے آمریت قرار دے دیا۔ انہوں نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ بات کرنے کو بے وقعت عمل کہا۔ اس انٹرویو میں ایردوآن نے مزید کہا کہ جس انداز میں مصر میں پھانسی کی
سزائیں دی جا رہی ہیں، وہ ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے یہی بتایا گیا ہے کہ یہ عدالتی فیصلہ تھا اور اْس پر عمل درآمد کیا گیا لیکن مصر میں عدالتی فیصلے ہوں یا انتخابات، سب بیکار ہیں۔ ایردوآن کے مطابق مصر میں آمریت کا نظام رائج ہے اور فرد واحد کی حکومت، بلکہ مطلق العنانیت ہے۔