پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

بیٹی کی پرتعیش جزیرے میں موج مستی پر بارک اوبامہ تنقید کا شکار

datetime 24  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)یوں تو سابق امریکی صدر باراک اوباما اپنے فلاحی کاموں اور اہلیہ مشعل اوباما سے محبت کے اظہار کی وجہ سے شہ سرخیوں میں رہتے ہیں۔تاہم ان دنوں ان پر ان کی20 سالہ بیٹی مالیہ اوباما کی اپنی سہیلیوں کے ساتھ ریاست فلوریڈا کے معروف ’میامی بیچ‘ پر موج مستی کرنے پر تنقید کی جا رہی ہے۔ساتھ ہی یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ یونیورسٹی کی طالبات کے پاس

اتنی رقم کہاں سے آئی کہ وہ اس مقام پر چھٹیاں گزارنے پہنچیں جہاں ماہانہ کروڑوں ڈالرز کمانے والی اداکارائیں وقت گزارتی ہیں۔برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سابق امریکی صدر باراک اوباما کی 20 سالہ بیٹی مالیہ اوباما کو چند دن قبل فلوریڈا کے میامی بیچ پر اپنی کلاس فیلوز کے ساتھ دیکھا گیا۔اخبار نے اپنی رپورٹ میں ایک اور برطانوی اخبار کی رپورٹ کا حوالہ دیا جس میں مالیہ اوباما کی متعدد تصاویر بھی شائع کی گئیں۔ان تصاویر میں مالیہ اوباما کو اپنی سہیلیوں کے ساتھ ساحل پر مختصر لباس میں چھٹیاں مناتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔تصاویر میں سابق امریکی صدر کی بیٹی کو سہیلیوں کے ساتھ نہ صرف مختصر لباس میں دیکھا گیا بلکہ ان کے ہاتھ میں شراب کی بوتل بھی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ اگرچہ مالیہ اوباما 20 برس کی ہوچکی ہیں، تاہم امریکی قانون کے مطابق ابھی ان کی عمر شراب نوشی کی نہیں ہوئی۔ساتھ ہی سوال اٹھایا گیا تھا کہ مالیہ اوباما جس جگہ چھٹیاں منانے گئیں وہاں ایک رات کا کرایہ کم سے کم ایک ہزار امریکی ڈالر ہے اور اس جگہ کارڈیشن فیملی اور برٹنی اسپیئر جیسی امیر اداکارائیں ٹھہرتی ہیں۔مالیہ اوباما کی تصاویر سامنے آنے کے بعد امریکی سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔خیال رہے کہ صدارت کا وقت ختم ہونے کے بعد باراک اوباما اپنے خاندان سمیت بیٹیوں کی تعلیم کے لیے سستے گھر میں منتقل ہوگئے تھے۔ان کی بیٹی مالیہ اوباما ہارورڈ یونیورسٹی میں زیر تعلیم ہیں، ان کی چھوٹی بیٹی 18 سالہ ساشا اوباما بھی ہائی اسکول میں زیر تعلیم ہیں۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…