جمعہ‬‮ ، 28 جون‬‮ 2024 

بچے کا امریکی اخبار کیخلاف 20 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ

datetime 24  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنٹکی (این این آئی)امریکا میں ایک بچے نے مشہور اخبارواشنگٹن پوسٹ کے خلاف شہرت کو نقصان پہنچانے کے الزام میں عدالت میں 20 کروڑ ڈالر سے زاید ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق امریکی ریاست کنٹاکی کے شہرکوفینگٹن کے رہائشی انٹرمیڈیٹ کے طالب علم

16 سالہ نیکولس سینڈمن نے عدالت میں واشنگٹن پوسٹ کے خلاف دعویٰ دائر کیا جس میں اخبار پر شہرت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کے الزام میں 20 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا گیا ہے۔اخبارنے رواں سال جنوری میں ایک رپورٹ میں لکھا تھا کہ مذکورہ طالب علم نے امریکا کے اصل باشندوں کے ایک سماجی کارکن کے خلاف نسل پرستانہ اور نفرت کو ہوا دینے کے کا اقدام کیا کرتے ہوئے اس کی تصویر تیار کی تھی۔ یہ شخص ویت نام میں امریکی فوج میں شامل رہا اور امریکا کے اوماھا قبیلے کا اہم رہ نما تصور کیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ ریڈ انڈینز کے یوتھ اتحاد کا سابق صدر بھی تھا۔خیال رہے کہ جتنی رقم واشنگٹن پوسٹ کے خلاف ہرجانے کے دعوے میں طلب کی گئی ہے اتنی ہی اتنی رقم امازون فاؤنڈیشن کے سربراہ جیو بیزوس نے سنہ2013ء میں اس اخبار کی خریداری پر صرف کی تھی۔عدالت میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا ہیکہ اخبار نے ایک بچے کے خلاف غلط انداز میں رپورٹنگ کی اور بچے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب داری کا مظاہرہ کرنے کا ملزم ٹھہرایا گیا۔ اس کے علاوہ اسے اس لیے بدنام کیا گیا کیونکہ مذہبی طورپر اس کا تعلق سفید فام کیھتولک فرقے سے ہے جو صدر کے امریکا کی عظمت پھر سے بحال کرو مہم کا حامی ہے۔ادھر واشنگٹن پوسٹ کے ٹیلی کام شعبے کی وائس چیئرپرسن کریسٹن کوراٹی کیلی نے ایک بیان میں کہا کہ ہم عدالت میں دائر کردہ دعوے پرغور کررہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم اس سے زیادہ طاقت ور دعویٰ کرنے کی بھی تیاری کررہے ہیں۔انہوں نے لڑکے کی طرف سے شہرت کو نقصان پہنچانے کے دعوے کو مسترد کردیا اور کہا کہ اسے افریقی نڑاد ناتھان فیلیپس نامی سماجی کارکن سامنے تمسخر آمیز انداز میں مسکراتے دیکھا گیا تھا جو اس کیساتھ نفرت کا برملا اظہار تھا۔

موضوعات:



کالم



سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی


میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…