جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

ایرانی نظام مشکل ترین حالات سے گذر رہا ہے : ایرانی نائب صدرکا اعتراف

datetime 24  فروری‬‮  2019 |

تہران (این این آئی)ایران کے نائب صدر اور حسن روحانی کے معاون خصوصی اسحاق جہانگیری نے اعتراف کیا ہے کہ ایرانی نظام اپنی تاریخ کے مشکل ترین اور خطرناک دور سے گذر رہا ہے۔خبر رساں ادارے ’’ایسنا‘‘ کے مطابق ہفتے کے روز ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ

امریکا کی طرف سے ایران پر عاید کی جانے والی پابندیوں نے ایرانی اقتصادی شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اس وقت انتہائی مشکل اور خطرناک دور سے گذر رہا ہے۔ امریکا کی طرف سے ایرانی عوام پر مسلسل دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ امریکی یہ اعتراف کرتے ہیں کہ انہوں نے ایرانی معیشت کو زوال سے دوچار کردیا ہے۔خیال رہے کہ ایرانی عہدیدار کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دوسری جانب ایرانی معیشت تباہی سے دوچار ہے، تیل کی برآمدات کم ہوگئی ہیں اور مقامی کرنسی کی قیمت کئی گنا گر چکی ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ جمعرات کو امریکی ڈالر کے مقابلے میں ایرانی تومان کی قیمت 13 ہزار 900 اور 13 ہزار 550 تک آگئی تھی جب کہ ایک یورو کے مقابلے میں ایرانی تومان 15 ہزار 750 پر آگیا تھا۔ایران کے مرکزی ادارہ شماریات کے مطابق فروری میں افراط زر کی شرح 23 اعشاریہ 9 فی صد زیادہ ہوئی ہے جب کہ جنوری میں افراط زر کی شرح صرف 2 اعشاریہ 9 فی صد تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…