ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

مودی کی بڑھکوں سے بھارتی ملٹری انٹیلی جنس اور بھارتی فضائیہ نے ہوا نکال دی

datetime 22  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)مودی سرکار کی پاکستان کو دی جانے والی بڑھکوں کی ہندوستانی ملٹری انٹیلی جنس اور بھارتی فضائیہ نے ہوا نکال دی ،بھارتی فوج کے بارے میں ایسا انکشاف کر دیا کہ مودی حکومت پاکستان کے خلاف جارحیت سے پہلے ہزار بار سوچے گی ‘بھارتی فضائیہ نے بھی پاکستان کیخلاف

مہم جوئی کیلئے ہاتھ کھڑے کر دیئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہندوستانی ملٹری انٹیلی جنس نے مودی حکومت کو اپنی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج کا مورال جنگ لڑنے والا نہیں ہے جبکہ بھارتی افواج میں دن بدن جوش اور ولولہ ختم ہوتا جارہا ہے۔ملٹری انٹیلی جنس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی افواج کے جوانوں میں اس حد تک بددلی پھیلی ہوئی ہے وہ خودکشیاں کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ مودی حکومت نے ملٹری انٹیلی جنس کو بھارتی افواج کامورال جاننے کیلئے ریسرچ کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔دوسری جانب جنگی جنوں میں مبتلا مودی سرکارکو ان کی اپنی فضائیہ نے پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کے خلاف خبردار کر دیا ہے۔بھارتی جریدے کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ نے حکومت کو جو رپورٹ دی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کے پاس طیارے ناقص ہیں اور عملے میں بھی تربیت کی کمی ہے، 3 ہفتوں میں بھارت کے 5 جنگی طیارے حادثات کا شکار ہو کر تباہ ہوگئے، 3 بھارتی پائلٹ ہلاک اور کئی افراد زخمی ہو چکے ہیں، ان حالات میں پاکستان کیخلاف کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنا ہی بہتر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…