بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

یمن کا امریکا سے حوثی ملیشیا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مطالبہ

datetime 22  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے امریکا سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ یمنی شہریوں کے خلاف مرتکب تمام جرائم کی بنیاد پر حوثی ملیشیا کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دے۔یمن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق الاریانی نے نہتے اور بے قصور شہریوں کے خلاف باغی ملیشیا کے جرائم کو اجتماعی نسل کشی قرار دیا۔ یمن میں امریکی سفیر میتھیو ٹولر سے ملاقات کے دوران یمنی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ حوثی

ملیشیا سویڈن معاہدے پر عمل درامد سے بھاگ رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں معاہدے کی کامیابی کی امیدیں دھندلا رہی ہیں۔ انہوں نے باور کرایا کہ حوثی باغی امن عمل میں سنجیدہ نہیں ہیں۔دوسری جانب امریکی سفیر نے زور دے کر کہا کہ ایران یمن کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش میں حوثی ملیشیا کو مسلسل سپورٹ فراہم کر رہا ہے۔ٹولر کے مطابق انارکی اور شورش کو بڑھانے کے لیے حوثیوں اور القاعدہ کے درمیان رابطے جاری رہنے کا امکان ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…