پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

2020 کے امریکی صدارتی الیکشن : یہ پاکستانی کون ہے اورالیکشن میں اس کا کیا کردارہوگا

datetime 21  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) پاکستانی نژاد امریکی شہری اور انسانی حقوق کے کارکن فیض شاکر کو امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اپنی صدارتی مہم کا کمپین منیجر مقررکردیا ہے۔فیض شاکر 2020 کے الیکشن کیلئے کسی صدارتی امیدوار کے کمپین منیجر بننے والے پہلے مسلمان

اور پہلے پاکستانی امریکن ہیں۔ تارک وطن پاکستانی والدین کے گھر پیدا ہونے والے فیض شاکر امریکن سول لبرٹیز یونین کے سیاسی ڈائریکٹر کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ ان کی یونین انسانی حقوق کے معاملات پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کافی ٹف ٹائم دیتی ہے، بالخصوص امیگریشن کے معاملات پر فیض شاکر کی تنظیم نے ٹرمپ کے خلاف بھرپور مزاحمت کی ہے۔فیض شاکر اس سے قبل ڈیموکریٹک سینیٹر ہیری ریڈ کے سینئر مشیرکے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔ وہ ٹرمپ کی سب سے بڑی مخالف نینسی پلوسی کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔ انہیں صدارتی مہم کا منیجر تعینات کیا جانا یقیناً امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کیلئے خوشی کا باعث بنے گا۔خیال رہے کہ 2016 میں امریکہ کے صدارتی انتخابات کے پہلے ہی مرحلے میں برنی سینڈرز صدارتی دوڑ سے باہر ہوگئے تھے۔ وہ ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی کے خواہاں تھے لیکن آخری مقابلے میں ہیلری کلنٹن سے ہار گئے تھے۔ انہیں 46 فیصد ووٹ ملے تھے جبکہ ہیلری کلنٹن 54 فیصد حمایت کے ساتھ ٹرمپ کے مقابلے میں اتری تھیں۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…