اتوار‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2026 

شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کے آخری گڑھ سے شہریوں کا انخلا شروع

datetime 21  فروری‬‮  2019 |

دمشق(این این آئی)شام میں شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ(داعش) کے زیر قبضہ آخری علاقے سے بسوں کے ذریعے لوگوں کا انخلا شروع ہو گیا ہے۔ سرحد پر موجود صحافیوں نے عراقی سرحد کے قریب باغز کے گاؤں سے کم از کم دس گاڑیوں کو لوگوں کو نکالتے دیکھا ہے۔امریکی حمایت یافتہ سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) اتحاد کے ترجمان، جس کے جنگجوؤں نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہوا ہے۔

کا کہنا ہے کہ وہ شہریوں کو علاقے سے نکال رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے باغز میں مبینہ طور پر پھنسے 200 سے زائد خاندانوں کی قسمت کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا تھا۔انسانی حقوق کی سربراہ مشیل بائچلیٹ نے کہا کہ ان افراد کو بظاہر شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ کی جانب سے نکلنے سے دانستہ طور پر روکا جا رہا ہے اور ان افراد کو شامی جنگجوؤں اور امریکی اتحادی افواج کی طرف کی جانے والی شدید بمباری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انھوں نے جنگی فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ جو افراد وہاں سے نکلنا چاہتے ہیں ان کو محفوظ راستہ دیا جائے اور جو وہاں رکنا چاہتے ہیں ان کو بھی جہاں تک ممکن ہو سکے تحفظ فراہم کیا جائے۔بائچلیٹ کے بیان کے گھنٹوں بعد عسکریت پسندوں کی بیویوں اور بچوں کو نکالنے کے ایک معاہدے کی غیر مصدقہ اطلاعات کے پیش نظر تقریباً 50 بسوں کا قافلہ باغز کے مضافات میں پہنچا ہے۔ تاہم روئٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق کوئی بھی بس شام تک وہاں سے نہیں نکلی تھی۔پانچ سال قبل، شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ(داعش) مغربی شام سے لے کر مشرقی عراق تک 88000 مربع کلومیٹر کے وسیع علاقے پر قابض تھی۔ جہاں اس نے تقریباً 80 لاکھ افراد پر بہیمانہ طریقے سے حکمرانی کرنے کے ساتھ ساتھ تیل کے ذخائر، بھتہ خوری، راہزنی اور اغوا برائے تاوان سے اربوں ڈالر کمائے تھے۔ اب ایک اندازے کے مطابق آدھے کلومیٹر مربع کے علاقے میں 300 شدت پسند موجود ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن (آخری حصہ)


ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…