پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

ڈنمارک :ترک سفارتخانے پر پیٹرول بم کے الزام میں چار شامی باشندوں کو سزا

datetime 21  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوپن ہیگن(این این آئی)ڈنمارک کی ایک عدالت نے کوپن ہیگن میں قائم ترک سفارت خانے پر پیٹرول بم پھینکنے کے الزام میں شام سے تعلق رکھنے والے 4 شہریوں کو قید اور ملک بدر کرنے کا حکم دیدیا۔خبررساں ادارے ایایف پی کے مطابق چاروں شامی باشندوں کی جانب سے منصوبے اور حملے کا مقصدبھاری نقصان پہنچانا تھا۔اس حوالے سے بتایا گیا کہ چاروں مجرموں نے اپنے خلاف

فیصلے پر نظر ثانی کی اپیلیں دائر کی ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق چار میں سے تین شامی باشندوں کو ایک سال 9 ماہ قید جبکہ تفتیش کاروں سے تعاون پر ایک باشندے کو 18 ماہ قید کی سزا ہوئی۔یاد رہے کہ ترک فوج نے 2016 اور رواں سال کے اوائل میں بھی شام میں کردوں کے خلاف کارروائیاں کی تھیں اور انہیں فرات کے مغربی علاقے میں پیچھے دھکیل دیا تھا۔ترک فوج کا کہنا تھا کہ وائی پی جی کی جانب سے عفرین میں مہاجرین کے کیمپ کو نشانہ بنایا گیا جس کو ترکی پہلے ہی دہشت گرد تنظیم گردانتا رہا ہے جبکہ اسی طرح کے حملے اس سے قبل بھی کیے گئے تھے۔ترکی کی جانب سے وائی پی جی کو شام کی کردستان ورکرز پارٹی کی ذیلی تنظیم ہونے کا الزام عائد کیا جاتا رہا ہے جو ترکی کے جنوبی علاقوں میں دہائیوں سے بغاوت کی تحریک میں شامل ہے جبکہ اس کو ترکی کے علاوہ مغربی طاقتیں بھی دہشت گرد گروپ تسلیم کرچکی ہیں۔وائی پی جی شام میں دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ (داعش) کے خلاف جنگ میں نیٹو کے رکن امریکا کی اتحادی رہی ہے اور شام میں ان کے مضبوط گڑھ کو ختم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…