بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

حوثیوں نے100 سے زیادہ امدادی ٹرکوں کو روک دیا : یمنی وزیر

datetime 21  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء (این این آئی)یمن کی حکومت نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے سکریٹری برائے امورِ انسانی حقوق اور ہنگامی امداد کے امور کے رابطہ کار مارک لوکک کی اْس بریفنگ پر تنقید کی ہے جو انہوں نے یمن میں انسانی صورت حال کے حوالے سے سلامتی کونسل میں پیش کی۔

یمن میں مقامی انتظامیہ کے وزیر اور امداد کی سپریم کمیٹی کے سربراہ عبدالرقیب فتح نے اس امر کی مذمت کی ہے کہ مارک لوکک نے امدادی کارروائیوں کے خلاف باغی حوثی ملیشیا کی خلاف ورزیوں کا ذکر نہیں کیا۔ عبدالرقیب کے مطابق اقوام متحدہ کے مبصرین کی الحدیدہ میں آمد کے بعد حوثیوں نے 100 سے زیادہ امدادی ٹرکوں کو روک دیا۔ ان میں 5 ٹرک ہیضہ اور ملیریا کی ادویات لے کر آئے تھے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حوثیوں نے عالمی ادارہ خوراک کے ایک وفد کو تعز صوبے کے مشرقی داخلی راستے پر یرغمال بنا لیا اور انہیں انسانی صورت حال سے آگاہی حاصل کرنے کے لیے صوبے میں داخلے سے روک دیا۔ علاوہ ازیں باغیوں نے اقوام متحدہ کی تنظیموں کے گوداموں کو چار مرتبہ مارٹر گولوں کا نشانہ بنایا۔یمنی وزیر نے اقوام متحدہ کے عہدیداران سے مطالبہ کیا ہے کہ اس فریق کا اعلانیہ تعین کریں جو انسانی کارروائیوں میں رکاوٹ ڈال رہا ہے اور امدادی سامان کی لوٹ مار میں مصروف ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…