بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

یمنی فوج نے باقم میں حوثیوں کی 3 ہزار بارودی سرنگیں تلف کر دیں

datetime 21  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(این این آئی)یمنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ملک کے شمالی علاقے صعدہ میں باقم کے محاذ پر ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے بچھائی گئی تین ہزار باردوی سرنگیں تلف کردی ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق یمنی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ باقم میں بچھائی گئی

بارودی سرنگیں ختم کرنے کا آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ فوج کے انجینیرنگ اسکواڈ نے دن رات کی محنت سے تین ہزار سے زاید بارودی سرنگیں تلف کردی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ باقم اور دیگر مقامات پر بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے خاتمے کا سلسلہ جاری ہے۔یمن کی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کیایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذشتہ چند روز کے دوران باقم کے علاقے سے 3 ہزار بارودی سرنگیں تباہ کی گئی ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک حوثیوں کی بچھائی گئی 10 ہزار سے زائد بارودی سرنگیں تلف کی گئی ہیں۔خیال رہے کہ یمن میں شکست خوردی حوثی باغیوں نے اپنا تعاقب روکنے کے لیے زیرقبضہ علاقوں کے اطراف میں گھروں اور کھیتوں میں اندھا دھند بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر رکھی ہیں۔ حوثیوں کی بچھائی بارودی سرنگیں مقامی شہریوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہی ہیں۔ باغیوں سے چھڑائے گئے علاقوں میں باروددی سرنگوں کے دھماکوں کے نتیجے میں 815 شہری جاں بحق اور 942 زخمی ہوچکے ہیں۔ ان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…