بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھارت پہنچنے پر حقیقی معنوں میں پاکستانی سفیر ہونے کا عملی مظاہرہ کر دکھایا،مودی اور پوری بھارتی سرکار پر سکتہ طاری

datetime 20  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن )سعودی ولی عہد نے بھارت پہنچنے پر حقیقی معنوں میں پاکستانی سفیر ہونے کا عملی مظاہرہ کر دکھایا، نئی دہلی ائیرپورٹ پہنچنے پر مودی نے استقبال کیا، تاہم محمد بن سلمان کی جانب سے زیادہ گرم جوشی دکھانے سے گریز کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودی ولی محمد بن سلمان مختصر دورے پر بھارت پہنچ گئے ہیں۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی پہنچے۔ اس موقع پر بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی ان کے استقبال کیلئے موجود تھے۔ بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے سعودی ولی عہد کا گرم جوشی سے استقبال کرنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم اس موقع پر سعودی ولی عہد کے ردعمل نے مودی اور پوری بھارتی سرکار پر سکتہ طاری کر دیا۔بھارتی وزیراعظم مودی کی جانب سے گرم جوشی سے استقبال کرنے کے باوجود سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کچھ زیادہ گرم جوشی کا مظاہرہ نہیں کیا۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان مودی اور دیگر بھارتی رہنمائوں کے ساتھ کچھ زیادہ پرتکلف نہیں ہوئے۔ جبکہ اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان جب پاکستان آئے تھے، تب ائیرپورٹ پر اترتے ہی انہوں نے نہایت گرمجوشی کا مظاہرہ کیا تھا۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان وزیراعظم عمران خان سے بغل گیر ہوگئے تھے، جبکہ اس دوران انتہائی خوشگوار موڈ میں وزیراعظم عمران خان کے ساتھ خوش گپیاں بھی لگاتے رہے۔تاہم دوسری جانب سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے بھارت پہنچنے پر ایسی گرم جوشی کا مظاہرہ نہیں کیا۔ سعودی ولی عہد کے ایسے عمل نے پوری بھارتی قوم کو سکتے میں مبتلا کر دیا ہے۔ جبکہ سوشل میڈیا پر پاکستانیوں کی جانب سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کا سفیر ہونے کا عملی مظاہرہ کر دکھایا ہے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…