دورہ ملائیشیا ، انڈونیشا منسوخ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے پاکستان کے بعد دورہ بھارت کا آغاز،اربوں ڈالرز کے معاہدے ہونگے

19  فروری‬‮  2019

ریاض، نئی دہلی(آن لائن)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد دورہ بھارت کے لیے نئی دہلی روانہ ہوگئے۔خیال رہے کہ سعودی ولی عہد اپنے دورہ ایشیا پر ہیں جہاں وہ جنوبی ایشیا اور مشرقی ایشیا کی اہم ریاستوں میں چند روز قیام کرنے کے ساتھ ساتھ اہم معاہدے بھی کر رہے ہیں۔محمد بن سلمان دورہ نئی دہلی کے دوران بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی سمیت

اہم بھارتی شخصیات سے دوطرفہ امور پر بات چیت کریں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق بھارت اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 27 ارب 48 کروڑ ڈالر سے زائد ہے جو نئی دہلی کو ریاض کا چوتھا بڑا تجارتی شراکت دار بناتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس منفرد دورے میں سعودی عرب بھارت میں بنیادی ڈھانچے اور انویسٹمنٹ کے نینشنل فنڈ میں ابتدائی سرمایہ کاری کا اعلان کریں گا۔اسی طرح سعودی ولی عہد کی جاب سے بھارت کی زرعی فارموں میں سرمایہ کاری اور غذائی ایشیا کی درآمد کا دائرہ وسیع کیے جانے کا بھی امکان ہے۔سعودی عرب اور بھارت جی 20 ممالک کی تنظیم کے رکن ہیں جبکہ نئی دہلی ریاض کا ایم تجاری شریک بھی ہے۔ اس دورے کی صورت میں سعودی عرب اور بھارت کے مابین کئی معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔۔ادھر ملائیشین میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنا دورہ ملائیشیا اور انڈونیشیا منسوخ کردیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سعودی ولی عہد نے ملائیشیا سے نئے معاہدے کرنے تھے جبکہ اس دوران انہوں نے آئل ریفائنری اور پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کا افتتاح کرنا تھا۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے جنوبی اور مشرقی ایشیا کے دورے کے آغاز پاکستان سے کیا تھا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…