جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

صرف الیکشن کے دنوں میں ہی پاکستان کے ساتھ جنگی ماحول کیوں؟بھارتی ریاست مغربی بنگال وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے بڑے سوال اُٹھادیئے

datetime 19  فروری‬‮  2019 |

کولکتہ (این این آئی) بھارتی ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت پاکستان کیخلاف صرف ایسے وقت پر کوئی کارروائی کرنا چاہتی ہے جب ملک میں عام انتخابات کا مرحلہ قریب آچکا ہو، انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کے پاس یہ ثبوت موجود ہے کہ بھارتی انٹیلی جنس اداروں نے 8 فروری کو مرکزی حکومت کو یہ خفیہ اطلاع دے دی تھی کہ ملک میں دہشت گردی کا کوئی بڑا واقعہ ہوسکتا ہے۔ممتا بنرجی نے کہا میں حیران ہوں کہ

آخر بھارت کی مرکزی حکومت گزشتہ 5 برس کے دوران پاکستان کو بھارت کے اندر دہشت گردی کروانے سے کیوں نہ روک سکی ؟ ممتا بنرجی نے بی جے پی کی مرکزی حکومت کو مخاطب کر کے مزید کہا کہ آخر کیا بات ہے کہ جب بھی عام انتخابات کا وقت قریب آجاتا ہے تو آپ (پاکستان کیخلاف) جنگ کا ماحول پیدا کردیتے ہیں۔ ممتا بنرجی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ان کے پاس ایسی دستاویزات موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے 8 فروری کو مرکزی حکومت کو مطلع کر دیا تھا کہ لوک سبھا کے انتخابات سے پہلے دہشت گردی ہوسکتی ہے، خود کش بمبار کے حملے کا بھی خطرہ ہے۔کولکتہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ممتا بنرجی جو ترینامول کانگریس کی سربراہ بھی ہیں نے کہا مرکزی حکومت کو بتانا ہوگا کہ اس نے دہشت گردی کو روکنے کیلئے کوئی کارروائی کیوں نہیں کی جبکہ اسے ملک کی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے خبردار کیا جا چکا تھا ؟ انہوں نے کہا مرکزی حکومت کو بتانا ہوگا کہ ان مخدوش حالات کے باوجود 78 جوانوں کو قافلے میں اکٹھے سفر کرنے کی اجازت کیوں دی گئی ؟صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ممتا بنرجی نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ جیسا کہ میں آپ کو پہلے بھی بتاچکی ہوں کہ میرے فون کو مستقل ٹیپ کیا جا رہا ہے، مرکزی حکومت کو اس سوال کا جواب بھی دینا ہوگا کہ پلوامہ میں حملے کے بعد زخمی جوانوں کو علاج کیلئے بذریعہ طیارہ کیوں نہیں لے جایا گیا ؟ آپ اپنی پبلسٹی پر تو کثیر اخراجات کرتے ہیں، کیا آپ ان زخمی جوانوں کو طیارے یا کم از کم ٹرین کے ذریعے علاج کیلئے نہیں لے جاسکتے تھے؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…