کشمیری مائیں بچوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کریں ورنہ وہ مارے جائیں گے، بھارتی جنرل کی دھمکی،مضحکہ خیز دعوے کردیئے

19  فروری‬‮  2019

سرینگر (این این آئی) بھارتی فوج کے کور کمانڈر جنرل ڈھلوں نے کہا ہے کہ کشمیری مائیں اپنے بچوں کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کریں کیونکہ ہتھیار اْٹھانے والوں کا انجام موت ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل کے ایس ڈھلوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے

دھمکی دی ہے کہ کشمیری مائیں اپنے گمراہ ہوجانے والے بیٹوں کو عسکریت پسندی ترک کرنے کیلئے راضی کریں، وہ سرینڈر کرلیں تو اچھا ہے ورنہ مارے جائینگے۔ بھارتی فوج کی 15 ویں کور کے کمانڈر نے کہا کہ بچوں کی پرورش میں ماؤں کا ہاتھ سب سے زیادہ ہوتا ہے، اپنے بیٹوں کو عسکری کیمپوں سے واپس آنے کیلئے مجبور کریں۔ یہ بات ذہن نشین کرلی جائے کہ جو بندوق اْٹھائے گا وہ مارا جائیگا۔ایک سوال کے جواب میں بھارتی لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر پہلی بار خودکش کار بمبار نے سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا، اپنی نوعیت کے منفرد دہشت گردی کے واقعے کی تحقیقات کی جاری ہیں، کچھ اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں جسے ابھی خفیہ رکھنا زیادہ ضروری ہے۔میجر ڈھلوں نے پلوامہ حملے کے 100 گھنٹے کے اندر اندر منصوبہ ساز کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران حملے کی سازش میں ملوث ایک ایک منصوبہ ساز کو منطقی انجام تک پہنچا دیا گیا ہے۔ تاہم انہوں نے سرچ آپریشن کے دوران ہلاک ہونیوالے عسکریت پسندوں کی شناخت ظاہر نہیں کی۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…