پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ، چین بھی میدان میں آگیا،دھماکہ خیز اعلان

19  فروری‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) چین نے پاکستان اور بھارت پر زور دیاہے کہ دونوں ممالک ضبط وتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام تصفیہ طلب امور کے حل کیلئے جلد از جلد مذاکرات کا آغاز کریں، دونوں جنوبی ایشیاء کے اہم ممالک، تعلقات میں استحکام علاقائی امن اور ترقی کیلئے ضروری ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان چنگ شوانگ نے منگل کو پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان اور بھارت دونوں جنوبی ایشیاء کے اہم ممالک ہیں، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں استحکام علاقائی امن،

استحکام اور ترقی کیلئے ضروری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں صورتحال عمومی طور پر مستحکم ہے، یہ صورتحال مشکل سے بنائی گئی ہے اور اسے برقرار رکھنا تمام متعلقہ فریقوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کو امید ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ضبط و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام تصفیہ طلب امور کے حل کیلئے مذاکرات کا جلد از جلد آغاز کریں گے۔ پاکستان میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کو خوشی ہے کہ پاکستان سعودی عرب سمیت دیگر ممالک کے ساتھ دوستانہ تبادلوں اور تعاون کیلئے اقدامات کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری چین کے بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کا پائلٹ پراجیکٹ ہے، چین باہمی استفادہ کیلئے مشاورت اور تعاون میں پرعزم ہے۔ ترجمان نے کہا کہ گزشتہ سال چین کے سٹیٹ قونصلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے پاکستان کادورہ کیا۔ اس دورے کے دوران چین اور پاکستان نے راہداری کی تعمیر میں تیسرے فریق کی شرکت پراتفاق کیا تھا، اس اقدام کا مقصد یہ تھا کہ راہداری سے نہ صرف چین اور پاکستان کے عوام کو فائدہ پہنچے بلکہ علاقائی اقتصادی تعاون کو فروغ دیا جائے تاکہ ترقی کے مشترکہ ہدف کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مشاورت اور اتفاق رائے کی بنیاد پر تیسرے فریق کے تعاون کیلئے تیار ہے۔



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…