بھارتی انتہا پسند ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے خلاف میدان میں آگئے،شرمنا ک مہم شروع

19  فروری‬‮  2019

نئی دہلی (این این آئی)پاکستان کے سابق لیجنڈ کرکٹرز اور فنکاروں کے بعد اب بھارتی انتہا پسند ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے خلاف میدان میں آگئے۔ تفصیلات کے مطابق انتہا پسند پاکستان دشمنی میں اس قدر اندھے ہوگئے ہیں کہ اب اپنے ہی اسٹارز کے خلاف ہوگئے ۔ بھارت کو ٹینس میں دنیا بھر میں اعلیٰ مقام دلانے والی ثانیہ مرزا کو پاکستان کی بہو قرار دیکر انھیں برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ کے عہدے سے ہٹانے

کا مطالبہ کردیا ہے۔یہ مطالبہ جنوبی بھارت کی ریاست تلنگانہ میں بھارتیہ جنتا بھارٹی کے واحد رکن اسمبلی ٹی راجہ سنگھ نے کیا اور کہا کہ کیونکہ ثانیہ مرزا پاکستان کی بہو ہیں لہذا انھیں برانڈ ایمبسڈر آف تلنگانہ کے عہدے سے ہٹا یا جائے۔ٹی راجہ سنگھ جومتنازع اور تلخ نوائی کے حوالے سے جانے جاتے ہیں انھوں نے اس سلسلے میں ریاستی وزیراعلیٰ کے چندرا شیکھر راؤ کو ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان سے ہرقسم کے تعلقات منقطع کرلیے جائیں۔



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…