پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

برطانوی ملکہ الزبتھ کا بادشاہت چھوڑنے کا فیصلہ ،برطانیہ کے نئے بادشاہ کے نام کا اعلان کردیا 

datetime 18  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن)برطانوی ملکہ ایلزبتھ دوئم کو یوں تو بادشاہت کرتے ہوئے 67 سال بیت چکے ہیں اور وہ تب تک تخت پر براجمان رہیں گی جب تک وہ زندہ ہیں۔ملکہ ایلزبتھ کے بعد برطانیہ کی تخت نشینی ان کے بیٹے 70 سالہ شہزادہ چارلس کے پاس آنی تھیتاہم خبریں ہیں کہ ملکہ ایلزبتھ بیمار ہوچکی ہیں اور انہوں نے برطانیہ کے نئے بادشاہ کے طور پر اپنے بیٹے کے بجائے پوتے کو منتخب کرلیا۔

ملکہ ایلزبتھ ’ڈیمینشیا‘ میں مبتلا ہوچکی ہیں اور وہ مزید زیادہ عرصے تک بطور خدمات سر انجام دینا نہیں چاہتیں۔ملکہ برطانیہ نے اپنی بیماری کے باعث بادشاہت چھوڑنے اور برطانیہ کے نئے بادشاہ کا ممکنہ طور پر فیصلہ بھی کرلیا ہے اور انہوں نے تخت نشینی کے لیے بیٹے کے بجائے پوتے شہزادہ ولیم کو منتخب کرلیا۔انٹرنیشنل بزنس ٹائم نے اپنی رپورٹ میں انکوائر میگزین کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اطلاعات ہیں کہ ملکہ برطانیہ ’ڈیمینشیا‘ میں مبتلا ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے انہیں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے میں دشواری کا سامنا ہے۔خیال رہے کہ ’ڈیمینشیا‘ ذہنی بیماریوں اور مسائل کے مجموعے کو کہا جاتا ہے، اس میں انسان جہاں ڈپریشن اور ذہنی تھکاوٹ کا شکار ہوجاتا ہے، وہیں ان کی یادداشت بھی سخت متاثر ہوتی ہے۔زائد العمری کی وجہ سے ملکہ ایلزبتھ کی یادداشت پر اثرات پڑے ہیں اور وہ مزید ذمہ داریاں نبھانا نہیں چاہتیں۔رپورٹ میں شاہی محل کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ ملکہ برطانیہ نے تخت نشینی کی منتقلی کے لیے ایک خفیہ تقریب بھی منعقد کی، جس میں انہوں نے اپنے پوتے کو بادشاہ کے طور پر منتخب کرلیا۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ ملکہ برطانیہ بیٹے شہزادے چارلس سے زیادہ پوتے شہزادہ ولیم کو پسند کرتی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ اپنے والد سے زیادہ احسن طریقے سے بادشاہت کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔یاد رہے کہ شہزادہ ولیم کے بادشاہ بننے کے بعد ان کی شہزادی کیٹ مڈلٹن برطانیہ کی رانی منتخب ہوجائیں گی۔بادشاہت کے حوالے سے شہزادہ ولیم کا تیسرا نمبر تھا، ان کے تخت نشین ہونے سے قبل ان کے والد شہزادہ چارلس بادشاہ بننے تھے۔خیال کیا جا رہا ہے کہ شہزادہ چارلس بھی زائد العمر ہیں، اس وجہ سے شہزادہ ولیم کو نئے بادشاہ کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔تاہم شہزادہ ولیم کو بادشاہ بنائے جانے کی خبروں پر تاحال شاہی محل نے کوئی رد عمل نہیں دیا۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…