صہیونی ریاست کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے وسط میں یہودی معبد کے قیام کی سازش کا انکشاف

16  فروری‬‮  2019

مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی)مسجد اقصیٰ کیخلاف صہیونی ریاست کی جاری سازشوں میں ایک نئی سازش کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ صہیونی ریاست مسجد اقصیٰ کے وسط میں مذہبی اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک معبد کی قیام کی تیاری کررہی ہے۔اطلاعات کے مطابق القدس امور کے فلسطینی تجزیہ نگار جمال عمرو نے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ کا ’باب الرحم‘ اس وقت صہیونی ریاست کے آہنی قبضے میں ہے،ہم ایک بڑے سانحے کی طرف بڑھ رہے ہیں جو سانحہ مسجد اقصیٰ

کے وسط میں یہودی معبد کے قیام کی سازش ہے، صہیونی ریاست نے اس معبد کیلئے ’باب الرحم‘ ہی کا نام تجویز کیا ہے۔جمال عمرو نے کہا کہ ہم چاہیں یا نہ چاہیں مگرصہیونی ریاست باب الرحم کو نیا باب مغاربہ بنانا چاہتا ہے۔ مسجد اقصیٰ کے اندرونی حصے اورباب الرحم کے باہر 12 ہزار میٹر کا رقبہ قبضے میں لیا گیا ہے۔ اس جگہ سے گزرنے والے کسی بھی فلسطینی کو حراست میں لے لیا جاتا ہے۔جمال عمرو نے کہا کہ صہونی دشمن نے اپنے ناپاک قدم قبلہ اول کے اندر رکھ دیئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…