غزہ(این این آئی)اسلامی تحریک مزاحمت کے بیرون ملک امور کے نائب صدر محمد نزال نے کہا ہے کہ مصری حکومت نے غزہ کی پٹی کے مصرسے گرفتار چار شہریوں کی رہائی کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔حماس رہنما نے کہا کہ قاہرہ کی طرف سے غزہ کے ان چار شہریوں کو
جیلوں سے رہا کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے جنہیں 19 اگست 2015ء کو غزہ سے قاہرہ جاتے ہوئے ایک بس سے اتار کرحراست میں لے لیا گیا تھا۔ مصر کا دعویٰ تھا کہ حراست میں لئے جانے والے چاروں حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ارکان بتایا گیا تھا۔ حراست میں لئے گئے چاروں فلسطینیوں یاسر زنون۔ حسین الزبدہ، عبداللہ ابو الجبین اور عبدالدائم ابو لبدہ کو ابھی تک مصر کی جیلوں میں قید رکھا گیا ہے۔محمد نزال کا کہنا ہے کہ مصر کی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی تعداد کے بارے میں متضاد بیانات جاری کیے جاتے رہے ہیں۔ ان میں سے بعض کو چند ہفتے قبل جیلوں سیرہا کردیا گیا۔ حماس ہر اس فلسطینی کے کیس کی پیروی کرے گی جسے غیرقانونی طوپر بیرون ملک حراست میں لیا جائے گا۔حماس رہنماء نے فلسطینی اتھارٹی پرغزہ کے عوام کے خلاف سازش کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کو آتش فشاں بنانے اور غزہ کے عوام کیلئے مشکلات پیداکرنے کی تمام تر ذمہ داری فلسطینی اتھارٹی پرعائد ہوتی ہے۔