غزہ میں جاری معاشی بحران کا فوری اور موثر حل نکایا جائے : انٹونیو گوٹیرس

16  فروری‬‮  2019

نیو یارک (این این آئی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے فلسطین کے محصور علاقے غزہ کی پٹی میں جاری معاشی بحران اور اسرائیلی پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکلات کا حل نکالنے پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ کی فلسطین سے متعلق کمیٹی کے اجلاس سے

خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ غزہ کا علاقہ مستقبل میں وجود میں آنے والی مجوزہ فلسطینی ریاست کا حصہ ہوگا۔انہوں نے خبردار کیا کہ غزہ کی پٹی کی صورتحال انسانی المیے کی طرف بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا غزہ کے میں بسنے والے دو ملین فلسطینیوں کو باعزت زندگی گزارنے کا حق ہے اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ غزہ کے عوام کو مشکلات سے دوچار کرے۔ انہوں نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ کی پٹی میں بنیادی انسانی ضرورت کی اشیاء کی ترسیل کی اجازت دینے کیساتھ غزہ کے عوام کی نقل وحرکت کی اجازت دے تاکہ بے روزگاری کے خاتمے اور علاقے میں معاشی بحران کے حل کی راہ ہموار ہوسکے۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں پرامن مظاہرے کرنے والے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے اندھا دھند استعمال سے گریز کرے اور مظاہرین سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی قوانین کا احترام یقینی بنائے۔انہوں نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ غزہ میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے دوران اسرائیلی فوج کے طاقت کے استعمال سے سیکڑوں فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…