جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

سعودی،اسرائیلی تعاون خیالی پلاؤ ہے،مؤقف تبدیل نہیں ہوا : شہزادہ ترکی الفیصل

datetime 15  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاص (این این آئی)سعودی عرب کے انٹیلی جنس ادارے کے سابق سربراہ اور چیئرمین شاہ فیصل مرکز برائے تحقیق اور اسلامی مطالعات شہزادہ ترکی الفیصل نے اس نظریے کو مسترد کردیا ہے کہ سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ کوئی تعاون کررہا ہے۔اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے حوالے سے سعودی عرب کے مؤقف میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے۔ اس ضمن میں باتیں محض خیالی پلاؤ ہی ہیں۔

انھوں نے ایک سوال کے جواب میں ایران فائل کے حوالے سے حالیہ ’’مفاداتی سنگم‘‘ کی بنیاد پر سعودی عرب کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے سے متعلق دعوؤں کو مسترد کردیا ہے۔انھوں نے واضح کیا کہ محض اس بنیاد پر سعودی عرب کے مؤقف میں کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی ہے۔میڈیا اور دوسرے ایرانی خطرے کی بنا پر ا سرائیل اور سعودی عرب کے درمیان تعاون کے حوالے سے خیالی پلاؤ ہی پکا رہے ہیں اور وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں ، وہ محض ان کی اپنی خیالی سوچ ہی ہے۔انھوں نے اس انٹرویو میں سعودی عرب میں منعقدہ گذشتہ عرب سربراہ کانفرنس کا حوالہ دیا اور کہا کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے یروشلیم ( مقبوضہ بیت المقدس) کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کیے جانے کے بعد شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یہ کانفرنس طلب کی تھی اور اس کو یروشلم سمٹ کا نام دیا تھا۔شہزادہ ترکی الفیصل نے کہاکہ اس سربراہ اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیے میں عرب دنیا کے اس موقف کا ا عادہ کیا گیا تھا کہ عرب من اقدام کے مطابق یروشلم کو آزاد فلسطینی ریاست کا دارالحکومت ہونا چاہیے۔انھوں نے شاہ سلمان کی فلسطینی صدر محمود عباس سے حالیہ ملاقات میں گفتگو کا بھی حوالہ دیا ہے۔اس میں انھوں نے اس موقف کا اعادہ کیا تھا کہ سعودی عرب یروشلم دارالحکومت کے ساتھ ایک آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔انھوں نے کہا کہ الریاض میں اس ملاقات کے بعد شاہ سلمان کی طرف سے جاری کردہ بیان کو ملاحظہ کیجیے۔اس میں انھوں نے عرب امن اقدام سے سعودی عرب کی وابستگی کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ ایک ایسی آزاد فلسطینی ریاست قائم ہونی چاہیے جس کا دارالحکومت یروشلم ہو۔ انھوں نے کہا کہ شاہ سلمان کا بیان دراصل سعودی عرب کی ( تنازع فلسطین ) سے متعلق دیرینہ پالیسی ہی کا اعادہ ہے اور اس کے دیرینہ مؤقف کا مظہر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…