پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

حسن روحانی امریکا سے مذاکرات کے حامی، خامنہ ای مخالف

datetime 15  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (این این آئی)ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت امریکا کے ساتھ کسی دباؤ میں آئے بغیر مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ دوسری جانب ایران کے طاقتور رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکا کے ساتھ مذاکرات کوبے سود قرار دیا ہے۔خبر رساں ادارے’’ارنا‘‘ کے مطابق

صدر حسن روحانی نے کہا کہ اگر امریکی بات چیت کرنا چاہیں تو مخصوص اور متعین موضوع پر بات چیت کی جا سکتی ہے، مگر امریکیوں کو ایران کی حرمت کا احترام کرنے کے ساتھ ایران کے قانون اور بین الاقوامی اصولوں کا خیال رکھنا ہوگا۔ ہم مسلمہ بین الاقوامی اصولوں کے مطابق بات چیت کے لیے اب بھی تیار ہیں اور پہلے بھی بامقصد اور باہمی احترام کے دائرے میں رہتے ہوئے مذاکرات سے انکار نہیں کیا۔ صدر روحانی نے کہا کہ مذاکرات کی آڑ میں ایران، امریکا کا کسی قسم کا دباؤ قبول نہیں کرے گا اور نہ قومی حقوق پر کسی قسم کی سودے بازی کی جائے گی۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکا ہمارا دشمن ہے اور اس کے سامنے ہتھیار پھینکنے کا کوئی فائدہ نہیں۔ اگر ایرانی قوم ایران کے سامنے ایک بار جھک گئی تو ایران کی شناخت ہی مٹ جائے گی۔ اس لیے ہمیں امریکا کے ساتھ استقامت کے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا۔دوسری جانب ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات بے سود ہیں۔ اپنی آفیشل ویب سائٹ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں خامنہ ای نے کہا کہ امریکا کے ساتھ کوئی بھی مسئلہ قابل نہیں۔ امریکیوں کے ساتھ مذاکرات، گھاٹے کا سودا ہے۔خامنہ ای نے مزید لکھا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو سکتا، امریکیوں سے مذاکرات اقتصادی اور روحانی خسارے کے سوا کچھ نہیں۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…