پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

برطانیہ داعش کو شکست سے دوچار کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کرے گا : گاوین ولیم سن

datetime 14  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(این این آئی)برطانوی وزیر دفاع گاوین ولیم سن نے کہا ہے کہ ان کا ملک داعش کے خطرے سے نمٹنے اور اس کو شکست سے دوچار کرنے کے لیے ہر ممکن اقدام کرنے کو تیار ہے۔انھوں نے یہ بیان ایسے وقت میں جاری کیا ہے جب امریکا نے کہا ہے کہ وہ داعش کے خلاف جنگ کے لیے ایک نیا اتحاد تشکیل دینے کو تیار ہے۔ امریکا کے قائم مقام وزیر دفاع پیٹرک شناہن نے کہا ہے کہ وہ برسلز میں معاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شام کے شمال مشرقی علاقے میں امریکی فوجیوں کے

انخلا کے بعد ایک مبصر فورس کی تعیناتی کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔جب ولیم سن سے سوال کیا گیا کہ کیا برطانیہ شام میں مبصر فورس کی تشکیل وتعیناتی کی حمایت کرے گا؟ جواب میں انھوں نے اس تجویز پر کوئی اعتراض تو نہیں کیا البتہ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ داعش کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔انھوں نے برسلز میں نیٹو کے اجلاس میں شرکت کے لیے آمد کے موقع پر کہا کہ ہم اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ داعش کا خطرہ تبدیل ہونے جا رہا ہے اور یہ تبدیل ہونے کے بعد منتشر ہونے جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…