پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ کا قومی قرض تاریخ کی بلند ترین سطح پر ،مجموعی قرضہ اب کتنے کھرب ڈالر ہوگیا ہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 13  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی قرض 220 کھرب ڈالرسے تجاوز کر گیا ہے ۔امریکی میڈیا نے امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکہ کا مجموعی عوامی قرض 220 کھرب 10 ارب ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ 20 جنوری 2017 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دفتر سنبھالنے کے موقع پر یہ قرض 199 کھرب 50 ارب ڈالر تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دسمبر 2017 میں 15 کھرب ڈالر کی ٹیکس کٹوتی اور گزشتہ برس کانگریس کی جانب سے مقامی اور عسکری پروگرامز پر اخراجات میں اضافے کے اقدام سے قرض میں اضافہ ہوا۔اوہائیو کے سابق گورنر ریپبلکن جوہن کاشچ نے قرض بڑھنے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک قرض گھڑی کے سامنے موجود اپنی تصویر دکھائی۔انہوں نے لکھا کہ یہ تصویر 3 فروری 2016 کو نیو ہمپشائیر میں مہمات کے دوران لی گئی تھی اور اس عرصے میں ہمارا قومی قرض 220 کھرب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، یہ 3 برسوں میں 30 کھرب ڈالر زیادہ ہے اور یہ کنٹرول سے باہر ہے۔دوسری جانب کانگریس کے بجٹ آفس (سی بی او) نے پیشگوئی کی ہے کہ رواں سال کا خسارہ گزشتہ سال کے 779 ارب ڈالر کے مقابلے میں 897 ارب ڈالر ہوگا۔سی بی او نے کہا کہ آنیوالے برسوں میں قرض میں مزید اضافے کا امکان ہے اور 2022 میں یہ سالانہ 10 کھرب ڈالر بڑھے گا اور 2029 تک 10 کھرب ڈالر سے نیچے نہیں آئیگا۔بجٹ کے کچھ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ قرض میں اضافہ حکومت کیلئے کافی خطرہ پیدا کریگا کیونکہ ٹیکس کٹوتی یا اخراجات میں اضافے کے ذریعے مالیاتی بحران کا جواب دینا مشکل ہوجائیگا۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…