جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے فلسطینیوں کے ساتھ کھڑے ہیں : شاہ سلمان

datetime 13  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی )سعودی عرب یروشلیم دارالحکومت کے ساتھ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے فلسطینیوں کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ یقین دہانی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے الریاض میں فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات میں کرائی گئی۔دونوں رہ نماؤں نے ملاقات میں فلسطین کی تازہ صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ فلسطینی صدر نے سعودی عرب کی جانب سے فلسطینیوں کی مسلسل حمایت کو سراہا ۔ملاقات میں سعودی عرب کی طرف سے الریاض کے

گورنر فیصل بن بندر بن عبدالعزیز،وزیر مملکت اور وزارتی کونسل کے رکن شہزادہ منصور بن متعب بن عبدالعزیز،وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر اور وزیر خزانہ محمد الجدعان موجود تھے۔صدر محمود عباس کے وفد میں تنظیمِ آزادیِ فلسطین ( پی ایل او) کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سیکریٹری صائب عریقات ، شہری امور کی اتھارٹی کے سربراہ شیخ حسین ، جنرل انٹیلی جنس کے سربراہ ماجد فراج ، صدر کے مشیر برائے سفارتی امور ماجدی خالدی اور سعودی عرب میں متعّین فلسطینی سفیر باسم عبداللہ الآ غا شامل تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…