جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

جرم کا اعتراف کرانے کیلئے ملزم پرسانپ چھوڑ دیا گیاپھر کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل ،سوشل میڈیا پر شدید ردعمل،پولیس کا حیران کن ردعمل

datetime 12  فروری‬‮  2019 |

جکارتا(آن لائن) انڈونیشیا پولیس نے ملزم پر دوران تفتیش جرم کا اعتراف کرانے کے لیے سانپ چھوڑنے پر معافی مانگ لی ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ اس ویڈیو میں تفتیشی اہلکار تھانے میں ایک ملزم پرسانپ پھینک کر ڈرا دھمکا رہے تھے۔ملزم پر ایک شہری کا موبائل چھیننے کا الزام تھا تاہم ملزم اپنے جرم کا اعتراف نہیں کر رہا تھا جس پر

تفتیشی اہلکاروں نے ہتھکڑی لگے ملزم پرسانپ چھوڑ دیا تاکہ وہ خوفزدہ ہوکر اپنا جرم مان لے۔مقامی پولیس چیف نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ تفتیشی اہلکاروں کا طریقہ کار غیر پیشہ ورانہ تھا تاہم سانپ زہریلا نہ ہونے کے سبب ملزم کی جان کو کوئی خطرہ نہیں تھا اس لیے اقدام قتل کی دفعہ عائد نہیں ہوسکتی۔انسانی حقوق کی تنظیموں ،سوشل میڈیا پر بھی صارفین نے پولیس کے رویے کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…