اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

خطے سے امریکی انخلاء4 ،مشرقی وسطی میں اسلحے کی خریداری میں اضافہ ریکارڈ،ایران اپنے علاقائی حریف ملکوں کے مقابلے میں زیادہ طاقتور ہوگیا

datetime 11  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میونخ(آن لائن) جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والی سکیورٹی کانفرنس سے پہلے جاری رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ مشرقی وسطی سے امریکی افواج کے بتدریج انخلا کا عمل، اس خطے کے ملکوں میں اسلحہ خریدنے کے رجحان کا سبب بنا ہے۔میڈیارپورٹس میں بتایاگیا کہ میونخ سکیورٹی کانفرنس سے قبل جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق مشرق وسطی کے ممالک میں سن 2013 سے لے کر اب تک کے عرصے میں

دفاعی اخراجات، اس سے پچھلے پانچ برسوں کے مقابلے میں تقریبا دوگنا ہو گئے۔ یہ اعداد و شمار میونخ سکیورٹی رپورٹ میں شامل ہیں، جو جرمنی کے شہر میونخ میں ہونے والی سکیورٹی کانفرنس سے پہلے جاری کی جاتی ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق، مشرقی وسطی میں اسلحے کی خریداری میں اضافہ، اس خطے سے امریکا کے انخلا کے ساتھ ہوا ہے۔ہتھیار خریدنے کے معاملے میں عالمی سطح پر سرفہرست دس ملکوں کی فہرست میں سات کا تعلق مشرق وسطی کے خطے سے ہے۔ان میں مغربی ممالک کے اتحادی سعودی عرب، ترکی، اسرائیل اور کویت شامل ہیں۔ رپورٹ میں اس بارے میں معلومات بھی شامل ہیں کہ ایران کے پاس اپنے علاقائی حریف ملکوں کے مقابلے میں زیادہ ٹینک، فوجی اور آبدوزیں موجود ہیں۔سن 2014 سے لے کر سن 2018 کے درمیان مشرق وسطی کے ملکوں کو فروخت کردہ اسلحے میں امریکا کی شراکت ترپن فیصد، فرانس کی گیارہ فیصد، برطانیہ کی دس فیصد اور جرمنی کی صرف تین فیصد ہے۔یہ تمام امور اس ہفتے سے شروع ہونے والی میونخ سکیورٹی کانفرنس میں زیر بحث آئیں گے۔ میونخ سکیورٹی کانفرنس میں دنیا بھر سے دفاعی شعبے سے وابستہ ماہرین اور سفارت کار شرکت کرتے ہیں۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…