پاکستانی ویزے کے خواہش مند ہزاروں افغانوں کو مزید سہولیات کی فراہمی ،بڑے فیصلے کرلئے گئے

11  فروری‬‮  2019

کابل (این این آئی) پاکستان کے سفارتی حکام نے کہاہے کہ افغانستان میں پاکستان کے ڈپلو میٹک میشنزپاکستانی ویزے کے خواہش مند ہزاروں افغانوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اور انہیں زیادہ ویزے دینے کیلئے مختلف آپشنز تلاش کررہے ہیں ۔ایک سفارتی عہدیدار کے مطابق پاکستان کے کابل میں سفارتخانے اور ننگر ہار صوبہ کے دارالحکومت جلا ل آباد میں واقع قونصل خانے کے باہر روزانہ افغان شہریوں کی بڑی تعداد پاکستان جانے کیلئے طبی بنیادوں پر کاروبار کیلئے تعلیم اور رشتہ داروں سے ملاقات کیلئے ویزے کے حصول کیلئے جمع ہوتی ہے ۔

’’این این آئی ‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی عہدیدار نے بتایا کہ ویزا کے خواہش مند ہزاروں افغان شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کیلئے مختلف آپشن زیر غور ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ جن میں پاکستانی سفارتخانے اور قونصل خانے کی عمارت کی توسیع بھی شامل ہے تاکہ رش کے اوقات اور ناساز گار موسم میں انہیں سہولت میسر آسکے ۔ ایک عہدیدار کے مطابق خواتین بچوں اور بزرگ درخواست گزاروں کی سہولت کیلئے ویزاکاؤنٹرز کی تعداد میں اضافہ بھی زیر غور ہے ۔عہدیدار کے مطابق 28جنوری کو وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ انہوں نے متعلقہ حکومتوں کے سٹیک ہولڈر کو ٹاسک دیا ہے کہ طور خم بارڈر کیلئے دن رات آئندہ چھ مہینے کام کریں تاکہ افغان شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔ عہدیدار کے مطابق اس اقدام سے دوطرفہ تجارت بڑھانے میں مدد ملے گی اور عوام کے باہمی رابطوں میں اضافہ ہوگا۔کابل سفارتخانے میں موجودہ ایک عہدیدار نے این این آئی کوبتایا کہ پاکستانی سفارتخانے اور قونصل خانے نے صرف 2018ء میں سات لاکھ چوالیس ہزار ویزے جاری کئے جو کہ ورلڈ ریکارڈ ہے ۔انہوں نے کہاکہ کوئی بھی ملک ایک سال میں اتنے ویزے جاری نہیں کرتے انہوں نے کہاکہ سفارتخانہ روزانہ پاکستانی ویزے کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کے پیش نظر روزانہ 1800سے 2000ویزے جاری کر تا ہے ۔انہوں نے کہاکہ 30 کاؤنٹر پرمبنی ایک کمپلیکس بھی تعمیر کیا جائیگا ۔انہوں نے کہاکہ افغانستان میں بے روز گاری کی شرح اور معاشی حالات کی وجہ سے روز گار کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے لیکن ہمارے پاس ورک پرمٹ نہیں ہیں اور ہم کام کیلئے ویزا جاری نہیں کر تے ۔انہوں نے بتایا کہ سفارتخانہ ہنگامی بنیادوں پر میڈیکل ویزا ایک ہی دن میں جبکہ معمول کا میڈیکل ویزا اگلے دن جاری کر تا ہے جبکہ ریگو لر ویزا کا اجراء تین دن میں کیا جاتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ افغان وزارت خارجہ سے تصدیق شدہ خط کے حامل طلباء کو ایک سال کا ملٹی پل ویزا جاری کیا جاتاہے ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…