الجیریا(این این آئی)افریقی ریاست الجزائر کے صدر عبد العزیز بوتفلیقہ رواں برس اپریل میں منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے۔ الجزائر کے سرکاری میڈیا کے مطابق 81 سالہ بوتفلیقہ کی جانب سے قوم کے نام جاری کیے گئے ایک پیغام میں اس
بات کا اعلان گیا۔ بوتفلیقہ کے بقول وہ مشترکہ قومی کانفرنس منعقد کریں گے جس میں سیاسی، اقتصادی اور سماجی امور پر قوم سے خطاب کریں گے۔ بوتفلیقہ سن 1999 سے ملکی صدر ہیں۔ تاہم بیماری کی وجہ سے وہ آج کل عوامی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیتے۔