پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

افغان و اتحادی افواج نے افغان شہریوں پر ہی بمباری کردی،کم از کم 21 افغان شہری جاں بحق‘ متعدد زخمی

datetime 10  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوہاٹ؍کابل(این این آئی ) افغانستان کے جنوبی صوبہ ہلمند میں افغان و اتحادی افواج کی مبینہ بمباری کے نتیجے میں کم از کم (21) افغان شہری جاں بحق اور پانچ دیگر شدید زخمی ہوگئے جبکہ مغربی صوبہ فراہ میں طالبان نے پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کرکے(7) پولیس اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اْتاردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے‘ افغان میڈیا اورافغان پارلیمنٹرین محمدہاشم الکوزئی کے حوالے سے یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق جمعہ کی شام جنوبی صوبہ ہلمند کے ضلع سنگین میں افغان و اتحادی افواج نے شدید بمباری کی جس کی زدمیں آکر 21 افغان شہری جاں بحق اور پانچ دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ الکوزئی کے مطابق جاں بحق و زخمی افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔صوبہ ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمرزواک نے واقعہ میں ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شدت پسندوں نے شہری علاقے سے افغان فورسز پر فائرنگ کی جس پر جوابی کاروائی کرتے ہوئے بمباری کی گئی تاہم ترجمان نے ہلاکتوں کی تعدادبتانے سے گریز گیا اور کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ادھر گزشتہ روز مغربی صوبہ فراہ کے ضلع بالابولوک کی حدودمیں طالبان نے فراہ سے قندہار جانے والی شاہراہ پر واقع ایک پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سات پولیس اہلکارہلاک ہو گئے۔صوبائی کونسل کے رکن داداللہ قانی نے بتایا ہے کہ اس حملے میں طالبان نے پولیس اہلکاروں سے اسلحہ بھی چھین لیا ہے جبکہ پولیس سربراہ نے واقعہ کی تفصیلات بتانے سے انکارکردیا تاہم طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں سات پولیس اہلکاروں کو موت کے گھاٹ اْتاردیا گیا اور ان کے قبضہ سے11 ہتھیار بھی برآمدکرلئے۔

موضوعات:



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…