جمعرات‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2025 

تھریزا مے کا مسائل کے باوجود یورپی یونین سے بروقت بریگزٹ کا عزم

datetime 8  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی)برطانوی وزیراعظم تھریزا مے نے یورپی لیڈروں سے بات چیت کے بعد اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ یورپی یونین سے برطانیہ کی طلاق ( بریگزٹ)کا عمل بروقت مکمل کر لیں گی۔تھریزا مے کے یورپی یونین سے مذاکرات کے نتیجے میں طے شدہ سمجھوتے پر برطانوی دارالعوام کے ارکان نے سخت اعتراضات کیے ہیں اور وہ اس میں ترمیم چاہتے ہیں مگر اس کے باوجود مے کا کہناتھا کہ وہ

29 مارچ کی ڈیڈ لائن سے قبل ترتیب وار علیحدگی کا عمل مکمل کر لیں گی ۔البتہ یہ کوئی آسان کام نہیں ہوگا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ میں آیندہ دنوں میں اس مقصد کے لیے جاں فشانی سے مذاکرات کررہی ہوں ۔میں اس بات میں واضح ہوں کہ مجھے بریگزٹ کو عملی جامہ پہنانا ہے اور میں اس کو بروقت کرنے جارہی ہوں۔سرمایہ کار اور اتحادی برطانوی حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ جلد سے جلد یورپی تنظیم سے منظم انداز میں اخراج کے لیے کوئی نیا معاہدہ کرلے۔گذشتہ ماہ دارالعوام نے کثرت رائے سے تھریزا مے کی بریگزٹ ڈیل کو مسترد کردیا تھا۔برطانیہ کی جدید تاریخ میں کسی حکومت کی پارلیمان میں یہ سب سے بڑی شکست تھی۔برطانوی پارلیمان کے ارکان کی اکثریت آئرلینڈ اور برطانیہ کے صوبے شمالی آئیرلینڈ کے درمیان سرحد پر پہلے سے طے شدہ ڈیل میں وضع کیے گئے انتظامات میں ترمیم کا مطالبہ کرر ہی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آئرلینڈ میں نئے سرحدی انتظامات کو متعارف کرنے سے بچنے کے لیے ان کی تجویز تسلیم کر لی جاتی ہے تو وہ پھر وزیراعظم کی بریگزٹ ڈیل کی حمایت کریں گے۔تاہم یورپی یونین کا کہنا تھا کہ وہ بریگزٹ معاہدے کو دوبارہ کھولنے کے لیے تیار نہیں ہے ۔اس پر تنظیم کے ستائیس رکن ممالک کے لیڈروں نے دست خط کررکھے ہیں۔اور بیک اسٹاپ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ایک ضمانت کے طور پر ضروری ہے کہ آئرلینڈ اور برطانوی صوبے شمالی آئرلینڈ کے درمیان سخت بارڈر کی واپسی نہیں ہوسکتی۔

موضوعات:



کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…