ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور قرقاش نے کہا ہے کہ پوپ فرانسیس کا ابو ظبی کا دورہ انتہا پسندی کی رکاوٹوں کو توڑنے کے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔عرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ دورہ یو اے ای کے پْرامن بقائے باہمی اور رواداری کے فروغ کے لیے
پیغام کا بھی عکاس ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ بلاشبہ ایک تاریخی دورہ ہے۔جزیرہ نما عرب کا پوپ کا یہ پہلا دورہ ہے۔اس سے کسی ایک نہیں بلکہ تمام مذاہب کو درپیش انتہا پسندی کے چیلنج پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔انھوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مسابقت کے لیے ہر ملک کو انتہا پسندی کی رکاوٹوں کو توڑنا ہوگا کیونکہ یہ انتہا پسندی ہمیں کسی بھی طرح متحد کرنے کے بجائے تقسیم کررہی ہے۔